: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کانگریس نے آج الزام لگایا کہ ترقی کے وعدے کو پورا نہ کر پانے والی مرکز
کی مودی حکومت لوگوں کی توجہ بٹانے کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعے اتر
پردیش میں فرقہ وارانہ کارڈ کھیل رہی ہے۔کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے یہاں باقاعدہ پریس بریفنگ میں ایک سوال
کے جواب میں کہا کہ مودی
حکومت 2014 کے انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو پورا
کرنے میں مکمل طور ناکام رہی ہے اور اس حکومت کا اب تک کی کارکردگی مایوس
کن رہی ہے۔مسٹر تیواری نے کہا کہ وزیر اعظم نے لاکھوں روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا،
لیکن حکومت کے اپنے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اور روزگار دستیاب کرائے
جانے کے بجائے گھٹ رہے ہیں۔